مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن قانونی اقدامات کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن قانونی اقدامات پرغور ،اہم فیصلے کئے گئے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے عورتوں اور بچوں سے زیادتی پر موثر اور یقینی کارروائی کیلئے نیا اینٹی ریپ ایکٹ لانے کا حکم دیدیاجبکہ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات کی فوری سماعت کیلئے سپیڈی کو رٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا، ایسے مقدمات کا مقررہ مدت میں فیصلہ کرنا ضروری قرار دیا گیا۔ مریم نواز نے خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم میں سزا کی شرح پر تشویش کا اظہار کیا اورموثر انویسٹی گیشن کیلئے پولیس افسروں کی کیپسٹی بلڈنگ کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کوالٹی آف انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن میں بہتری کیلئے اے آئی کی معاونت پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر بچوں اور خواتین کے کیسز میں آڈیو وڈیو شہادتوں کی موثر ریکارڈنگ کافیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کے پیشگی سدباب کیلئے بھی اقدامات کا حکم دیا۔ مریم نواز کو اجلاس میں آئی جی پولیس نے خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم اورحکومتی اقدامات پر تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ صوبہ بھرمیں و یمن ہیلپ ڈیسک،ورچوئل و یمن پولیس سٹیشن،ورچوئل چائلڈ سیفٹی اور موبائل پولیس سٹیشن کام کررہے ہیں،پولیس سٹیشن پر خواتین سے متعلق 12 لاکھ 40 ہزار شکایات درج کی گئیں،92فیصد پر کارروائی مکمل کر لی گئی،ورچوئل سنٹر برائے چائلڈ سیفٹی پر درج شکایات پرایک لاکھ سے زائد گمشدہ/اغوا کردہ بچے برآمد کر کے فیملی کے سپرد کردئیے گئے ۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی کے 71فیصد واقعات میں قریبی لوگ ملوث پائے گئے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرگودھا میں جرائم پیشہ افراد کے گینگ کے خاتمے پر اظہارتشکرکیا اور آئی جی،آر پی او،ڈی پی او سرگودھا اور سی ٹی ڈی ٹیم کو شاباش دی۔ مریم نواز نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا کیلئے موثر قانون سازی کی جائے گی،خواتین اور بچے معاشرے کا حساس طبقہ ہیں،حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے ، سماجی اور معاشرتی شعور و آگاہی ضروری ہے ،خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے مقدمات پر سزا یقینی بنانے کیلئے سپیشلائزڈ انویسٹی گیشن ضروری ہے ۔دریں اثنا برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ رواداری، احترام اور برداشت کامیاب اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے ، پاکستان کو امن، رواداری اور بھائی چارے کی مثال بنانا ہوگا، لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے ۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ تعلیمی ادارے بھی نوجوان نسل کو برداشت، احترام اور محبت کے اصول سکھائیں۔ بڑھتی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے ،معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کے سدباب کیلئے مثبت سوچ اور بہترین طرز عمل اپنانا ہوگا، ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی روش اختیار کرنا ہوگی۔ معاشرے کے ہر طبقے کو برداشت اورتحمل کے رجحان کو پروان چڑھانے میں ا پنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ۔ آج ہم برداشت و رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کاا عادہ کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو
کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف
پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر غور
ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان
ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت
چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے؟ ٹرمپ کا بتانے سے انکار
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر