بیجنگ (شِنہوا) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کے بڑے شہروں میں اکتوبر کے دوران گھروں کی مجموعی قیمتوں میں شرح گزشتہ سال کی نسبت مزید کم ہوئی۔
قومی ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اور شین زین جیسے چار بڑے شہروں میں نئے گھروں کی قیمتیں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم ہوئیں۔ تاہم قیمتوں میں کمی کی یہ شرح ستمبر کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس کم رہی۔
دوسری جانب دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں نئے گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 2 فیصد اور 3.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ان شہروں میں بھی قیمتوں میں کمی کی شرح میں بالترتیب 0.4 اور 0.3 فیصد پوائنٹس کمی آئی۔
پہلے سے فروخت ہونے والے گھروں کی قیمتوں میں بھی بڑے شہروں میں سالانہ کمی کی شرح کم ہوئی جبکہ شنگھائی میں ان گھروں کی قیمتوں میں 2.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قومی ادارہ شماریات ہر ماہ 70 بڑے شہروں میں گھروں کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ جاری کرتا ہے جس میں چار پہلے درجے، 31 دوسرے درجے اور 35 تیسرے درجے کے شہر شامل ہیں۔ اس رپورٹ میں جائیدادوں کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
گزشتہ ماہ کی نسبت اکتوبر میں پہلے درجے کے بڑے شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جبکہ دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں قیمتیں کم ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں جائزے میں شامل 70 شہروں میں سے 14 میں نئے گھروں کی قیمتوں میں گز شتہ ما ہ کی نسبت اضافہ ہوا تاہم یہ تعداد ستمبر کے مقابلے میں تین کم تھی۔ اسی طرح سات شہروں میں پہلے سے فروخت ہونے والے گھروں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں دو کم ہے۔
چین کے بڑے شہروں میں اکتوبر کے دوران گھروں کی قیمتوں میں کمی کی شرح مزید کم



