چین کی اعلیٰ سطح کی وسعت ایشیا بحرالکاہل خطے کے لئے ترقی کے نئے مواقع فراہم کرتی ہے، کرغز ماہر اقتصادیات

بشکیک (شِنہوا) کرغزستان کے ایک ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران اعلیٰ سطح کی وسعت کو فروغ دینے کے لئے چین کی مسلسل کوششوں نے دنیا، بالخصوص ایشیا بحرالکاہل خطے کے لئے ترقی کے نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔
کرغزستان کی انٹرنیشنل ہائر سکول آف میڈیسن کے شعبہ معاشیات کے پروفیسر اور وائس ریکٹر تولون بیک عبدیروف نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ جدید معیشتیں تیزی سے ایک دوسرے سے منسلک ہو رہی ہیں اور کوئی بھی ملک تنہا رہ کر خوشحالی حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایشیا بحرالکاہل خطے کی مستقبل کی ترقی کا انحصار باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو وسعت دینے پر ہے۔
عبدیروف نے چین کے جنوبی شہر شین زین میں 18 اور 19 نومبر کو منعقد ہونے والے 33ویں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس سے قبل کہا کہ بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی، جغرافیائی سیاسی تناؤ اور تحفظ پسندی کے ماحول میں ایشیا بحرالکاہل کی ایک نئی طرز کی معیشت کی تعمیر کے لئے چین کی کوششیں خصوصی اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔
عبدیروف نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین نہ صرف دنیا کے سب سے بڑے پیداواری مرکز کے طور پر ابھرا ہے بلکہ ایک وسیع صارف منڈی بھی بن چکا ہے جو دنیا کے لئے کھلی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے نقل و حمل کی راہداریوں کی ترقی، صنعتی شعبوں اور سپلائی چینز کو مضبوط بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے تعاون کو وسعت دینے کے لئے چین کی کوششوں کو نمایاں کیا۔
کرغز ماہر نے کہا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ چین کی اعلیٰ سطح کی وسعت ایشیا بحرالکاہل خطے سمیت دیگر ممالک کے لئے ترقی کے مواقع فراہم کر سکتی ہے جبکہ خطے کے طویل مدتی استحکام اور خوشحالی کو بھی یقینی بنا سکتی ہے۔‘‘
عبدیروف کے مطابق اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے کر چین نے اقتصادی ترقی میں سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو
کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف
پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر غور
ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان
ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت
چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے؟ ٹرمپ کا بتانے سے انکار
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر