والد کاچیف جسٹس صاحبان کے نام خط تکلیف دہ :سلیمان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے سلیمان خان کا کہنا ہے کہ میرے والد کی جانب سے چیف جسٹس صاحبان کے نام لکھا گیا یہ کھلا خط انتہائی تکلیف دہ ہے ، عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک پاکستانی آئین، جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے ، عدالتی احکامات کے مطابق انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے ، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے ۔ ایکس پر عمران خان کے صاحبزادے سلیمان خان نے کھلے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں جس ناروا سلوک کا سامنا ہے ، وہ پاکستان کے آئین، جیل مینوئل، جیل قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ سلیمان خان کے مطابق گزشتہ ایک سال سے تنہائی میں قید ہونے کے باعث ان کے والد کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے ۔ڈاکٹروں نے انہیں دماغی شریان پھٹنے اور دل کا دورہ پڑنے کے شدید خطرے سے آگاہ کیا ہے ۔سلیمان خان نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی حکومت سپریم کورٹ کے ان احکامات کو نظر انداز کر رہی ہے جن کے تحت عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں علاج، اہل خانہ اور ڈاکٹروں سے ملاقاتوں اور اپنے بیٹوں سے باقاعدگی سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کی جانی تھی۔سلیمان خان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی جانب سے مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کسی خصوصی رعایت کے لیے نہیں بلکہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی تسلیم شدہ معیارات کے مطابق بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ ہے ۔



  تازہ ترین   
سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو
کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف
پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر غور
ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان
ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت
چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے؟ ٹرمپ کا بتانے سے انکار
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر