نئے صوبے وقت کی پکار

ریاست پاکستان کو اس وقت جن چیلنجوں کا سامنا ہے ان میں مورثی سیاست کا خاتمہ وقت کی اوولین ضرورت ہے اسی لیے جب سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک میں نٸے صوبوں سے متعلق اپنے خیالات کا برملا اظہار کیا ہے اس وقت سے سیاسی اشرافیہ کے ایوانوں میں لرزہ خیز صورتحال پیدا ہوچکی ہے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کا لب و لہجہ اس بات کی مکمل غمیازی کرتا ہے کہ اب کی بار طاقت کے ان ایوانوں میں یہ ہلچل معمول کے مطابق نہیں کیونکہ ملک میں نٸے انتظامی یونٹس بننے سے جہاں موجودہ سیاسی اشرافیہ کی سیاست میں اجارہ داری کا خاتمہ ہوگا وہیں ملک سے غربت کا بھی خاتمہ ہوگا اور یہ سب اس سیاسی اشرافیہ کے لیے ناقابل قبول ہے کیونکہ یہ ان کے سیاسی ایجنڈے سے متصادم پالیسی ہوگی جسے یہ فی الوقت قبول کرنے سے انکاری دکھاٸی دیتے ہیں مگر اب یہ انہونی ہوکرہی رہنی ہے کیونکہ اب حافظ جی کا حکم اور ڈنڈا موجودہ سیاسی اشرافیہ کے کالے کرتوتوں پر بھاری پڑرہا ہے کیونکر پہلے پہل تو مسلم لیگ ن یہ موقف رکھے ہوٸے تھی کہ ملک میں نٸے صوبوں سے متعلق قانون سازی أٸندہ عام انتخابات کے بعد کرلی جاٸے گی مگر انہیں اقتدار میں لانے والی قوتوں کو ان کی نیت سے بدبو محسوس ہوچکی تھی لہذا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے ریفرنڈم کی تجویز نے جہاں ایک مرتبہ پھر ملکی سیاست میں ایک اہم بحث چھیڑ دی ہے وہیں ان سیاسی قوتوں کو بھی یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے اب کی بار شاید ان کی دال نہ گلے گی کیونکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدار کے ایوانوں میں براجمان ان سیاستدانوں نے سیاست کو عوامی خدمت کی بجائے خاندانی وراثت اور ذاتی مالی مفادات کا ذریعہ بنا رکھا ہے محسن نقوی نے یہ تجویز پیش کرکے ایک ایسے بنیادی مسئلے پر عوامی رائے لینے کی بات کی ہے جسے سیاسی مصلحتوں اور مفادات کی نذر کرکے مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا ہے سوال یہ ہے کہ آخر کب تک ایک ایسے انتظامی ڈھانچے کو برقرار رکھا جائے گا جو موجودہ ملکی آبادی کی ضروریات اور زمینی حقائق کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات کا شکار ہے پاکستان کی آبادی میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے مگر ہمارا انتظامی نظام آج بھی محدود صوبائی ڈھانچے کے گرد گھوم رہا ہے جس کے نتیجے میں بڑے صوبوں کے دور دراز علاقوں کے عوام اپنے ہی صوبے کے دارالحکومت سے سینکڑوں میل دور بیٹھ کر صحت تعلیم انصاف روزگار اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں یہی وہ بنیادی مسئلہ ہے جس کا حل نئے صوبوں اور بااختیار انتظامی یونٹس کی صورت میں تلاش کیا جا سکتا ہے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے انتظامی اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرکے اپنے شہریوں کو فیصلہ سازی میں شریک کیا ہے مگر پاکستان میں اختیارات چند مراکز اور مخصوص سیاسی خاندانوں کے گرد سمٹ کر رہ گئے ہیں نئے صوبوں کی تشکیل سے نہ صرف انتظامی معاملات بہتر ہو سکتے ہیں بلکہ مالی وسائل کی تقسیم میں بھی توازن پیدا ہوگا مقامی ضروریات کے مطابق بجٹ بنیں گے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی آسان ہوگی اور عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دور دراز صوبائی دارالحکومتوں کا محتاج نہیں رہنا پڑے گا اس سے احساس محرومی کمتری اور علاقائی شکایات میں بھی کمی ہوں گی ملک کے مختلف علاقوں کے درمیان نفرت تعصب اور احساس محرومی کی وہ فضا کمزور ہو سکتی ہے جو برسوں سے سیاسی مفادات کے تحت پروان چڑھتی رہی ہے تاہم اس پورے معاملے کا سب سے اہم پہلو موروثی سیاست کا وہ مضبوط ڈھانچہ ہے جس نے پاکستان کی سیاسی قیادت کو مخصوص خاندانوں تک محدود کر رکھا ہے باپ کے بعد بیٹا اور بیٹی پھر اگلی نسل کو قیادت منتقل کرنے کا یہ سلسلہ جمہوریت کے نام پر کب تک جاری رہے گا کیا اس ملک کے نوجوانوں میں صلاحیت قیادت اور سیاسی شعور کی کوئی کمی ہے یا انہیں جان بوجھ کر اقتدار کے دروازوں سے دور رکھا جاتا ہے نئے صوبوں کی تشکیل سے سیاسی مقابلے کے لیے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں مقامی سطح پر نئی قیادت سامنے آ سکتی ہے اور نوجوانوں کو اپنے علاقوں کی نمائندگی اور فیصلہ سازی میں حقیقی کردار ادا کرنے کا موقع مل سکتا ہے وہ نوجوان جو اسی سرزمین پر رہتے ہیں جن کے کاروبار اور مستقبل کے مفادات اسی ملک سے وابستہ ہیں اور جن کے بچے بھی اسی ملک میں اپنا مستقبل تلاش کرتے ہیں ان کے پاس اپنے علاقوں کی ترقی کے لیے سوچنے اور کام کرنے کی ایک نئی راہ کھل سکتی ہے اس کے برعکس وہ روایتی سیاسی طرز عمل جس میں اقتدار کو خاندانی حق سمجھا جاتا ہے اور سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی اور سیاسی انتقام میں تبدیل کر دیا جاتا ہے کا مکمل خاتمہ بھی ہوگاالبتہ یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ صرف نئے صوبے بنانے سے موروثی سیاست خود بخود ختم نہیں ہوگی بلکہ اس کے لیے شفاف انتخابات مضبوط بلدیاتی نظام میرٹ اور سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری کلچر بھی ناگزیر ہوگا اسی طرح غربت کا خاتمہ بھی محض صوبوں کی تعداد بڑھانے سے ممکن نہیں ہوگا بلکہ روزگار تعلیم صحت صنعت زراعت اور مقامی معیشت کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہوگی اس کے باوجود انتظامی اختیارات کی منتقلی اور مقامی وسائل پر مقامی عوام کی مؤثر نگرانی غربت اور پسماندگی کم کرنے کی سمت میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے اس معاملے میں آئینی طریقہ کار بھی غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 6 میں قومی اہمیت کے کسی معاملے پر ریفرنڈم کرانے کا واضح طریقہ موجود ہے اس کے تحت اگر وزیراعظم ضروری سمجھے تو وہ قومی اہمیت کے اس معاملے کو مجلس شوریٰ یعنی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کر سکتے ہیں اور اگر مشترکہ اجلاس اس کی منظوری دے دے تو وزیراعظم اس معاملے کو ریفرنڈم کے لیے عوام کے سامنے ایسے سوال کی صورت میں پیش کروا سکتے ہیں جس کا جواب ہاں یا نہیں میں دیا جا سکے چنانچہ نئے صوبوں کے معاملے پر بھی اس آئینی راستے کو اختیار کرنے کی تجویز زیر غور لائی جا سکتی ہے تاکہ عوام کی رائے کو باقاعدہ آئینی طریقے سے معلوم کیا جا سکے تاہم یہ بات بھی واضح رہنی چاہیے کہ ریفرنڈم عوامی رائے معلوم کرنے کا ذریعہ ہوگا صوبوں کی تشکیل کا مکمل آئینی متبادل نہیں کیونکہ کسی صوبے کی حدود میں تبدیلی یا نئے صوبے کے قیام کے لیے آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت متعلقہ آئینی ترمیم اور متعلقہ صوبائی اسمبلی کی مطلوبہ دو تہائی اکثریت سمیت آئینی تقاضے پورے کرنا ضروری ہوں گے اس کےلیے وزیراعظم پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو اس معاملے پر سنجیدہ اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا اصل سوال یہ ہے کہ کیا سیاسی جماعتیں عوام کی رائے کو اپنی سیاسی ترجیحات پر فوقیت دینے کے لیے تیار ہیں یا پھر ہر مرتبہ کی طرح اپنے انتخابی حلقوں خاندانی اثرورسوخ اور اقتدار کے مفادات کو قومی ضرورت پر ترجیح دیں گی محسن نقوی کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر اختلاف ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے لیکن اگر کوئی جماعت اس تجویز کو مسترد کرتی ہے تو اسے بھی عوام کے سامنے اپنا متبادل انتظامی منصوبہ پیش کرنا چاہیے محض مخالفت اور سیاسی بیان بازی سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے پاکستان کو ایسے انتظامی ڈھانچے کی ضرورت ہے جہاں صوبائی اور مقامی حکومتیں عوام کے سامنے جوابدہ ہوں جہاں نوجوان قیادت کو آگے آنے کا موقع ملے جہاں وسائل چند خاندانوں یا مراکز کے بجائے تمام علاقوں کی ترقی پر خرچ ہوں اور جہاں شہریوں کی شناخت لسانی یا علاقائی تعصب کے بجائے ایک مضبوط پاکستانی قوم کی حیثیت سے ہو نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل سے پاکستان کے جغرافیائی انتظامی اور ترقیاتی نقشے کو ایک نئے انداز میں ترتیب دینے کا موقع مل سکتا ہے اور چار موجودہ صوبوں کے اندر مزید بااختیار انتظامی اکائیاں قائم کرکے وفاق کو بھی زیادہ مؤثر بنایا جا سکتا ہے اب فیصلہ سیاسی اشرافیہ نے نہیں بلکہ آئینی تقاضوں کے مطابق عوامی رائے اور قومی اتفاق رائے نے کرنا ہے کیونکہ پاکستان کسی خاندان کسی جماعت یا چند مخصوص سیاستدانوں کی جاگیر نہیں بلکہ چوبیس کروڑ سے زائد عوام کا ملک ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ بھی عوامی مفاد کو سامنے رکھ کر ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت آصف علی زرداری کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس، وژن 2035 کی منظوری متوقع
مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 4 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی
امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار
بحرین پر ایرانی ڈرون حملوں کی کوششیں تیز، خطے میں بڑے فوجی تصادم کا خدشہ بڑھ گیا
روسی فضائی دفاع نے 24 گھنٹوں میں یوکرین کے 1065 ڈرون مار گرائے
ہم حالت جنگ میں ہیں، دشمن ملک میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی صدر
نئے صوبوں پر اتفاق رائے کی کوششیں جاری، نئے سال میں نیا نظام آسکتا ہے، خواجہ آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر