بیجنگ (شِنہوا) قومی ادارہ برائے طبی تحفظ (این ایچ ایس اے) نے بتا یا ہے کہ چین نے قومی طبی بیمہ ادویات کی فہرست اور تجارتی بیمہ کی اختراعی ادویات کی فہرست کے تازہ ترین ورژن جاری کر د ئیے ہیں۔
ادارے کے مطابق طبی بیمہ کے تحت آنے والی ادویات کی تازہ قومی فہرست میں مجموعی طور پر 107 نئی ادویات شامل کی گئی ہیں، جن میں 51 ایسی کلاس ون اختراعی ادویات بھی شامل ہیں جو ابھی تک چین یا بیرون ملک فروخت کے لیے پیش نہیں کی گئیں جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
ادارے نے بتایا کہ نئی شامل کی گئی ادویات کینسر، نایاب بیماریوں، دائمی امراض اور ذہنی صحت کے مسائل سمیت کئی شعبوں میں فوری طبی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔
دسمبر 2025 میں متعارف کرائی گئی تجارتی بیمہ کی اختراعی ادویات کی فہرست میں 12 نئی ادویات شامل کی گئی ہیں، جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔
ادارے کے مطابق ان ادویات میں ٹھوس رسولیوں کے علاج کے لیے دنیا کی پہلی کار-ٹی تھراپی اور ہیموفیلیا کے علاج کے لیے چین کی پہلی جین تھراپی شامل ہیں۔
نظرثانی شدہ فہرستوں کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے ہوگا۔
چین میں طبی بیمہ کے تحت اختراعی ادویات کی کوریج میں اضافہ



