شین زین(شِنہوا) چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) نے کہاہے کہ ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اپیک) کی معیشتوں کے 12 رہنما اپیک سی ای او سمٹ 2026 میں شرکت کریں گے، جو 17 سے 18 نومبر تک چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں منعقد ہوگا۔
سی سی پی آئی ٹی کی نائب چیئرپرسن لی چھنگ شوانگ نےاتوار کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے علاوہ آسٹریلیا، کینیڈا، چلی، چین کے ہانگ کانگ ،انڈونیشیا، جمہوریہ کوریا، ملائیشیا، میکسیکو، روس، تھائی لینڈ اور ویتنام کے رہنما بھی سمٹ میں شرکت کریں گے۔
یہ رہنما تقاریر اور اظہارِ خیال کے علاوہ پینل مباحثوں میں بھی حصہ لیں گے۔
اپیک معیشتوں کے 12 رہنما اپیک سی ای او سمٹ 2026 میں شرکت کریں گے



