آسیان کے 49ویں سربراہ اجلاس کا فلپائن میں آغاز ہو گیا

منیلا(شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کا 49واں سربراہ اجلاس اور اس سے متعلقہ اجلاس اتوار کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں شروع ہوگئے، جس میں تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے توانائی اور غذائی تحفظ سمیت اقتصادی تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
افتتاحی تقریب کے دوران آسیان کے نئے رکن ملک مشرقی تیمور کی شمولیت کے بعد تنظیم کے ترمیم شدہ نشان کی رونمائی بھی کی گئی۔
2026 میں آسیان کے چیئرمین و فلپائن کے صدر فرڈیننڈ روموالدیز مارکوس جونیئر نے آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن کو آسیان ڈیجیٹل اکانومی فریم ورک معاہدہ پیش کیا۔ اس معاہدے پر ہفتے کے روز آسیان ممالک کے وزرا نے دستخط کیے تھے۔
آسیان سیکرٹریٹ کے مطابق، یہ معاہدہ ایک کھلی، محفوظ، باہمی مربوط، مسابقتی اور جامع علاقائی ڈیجیٹل معیشت کی جانب آسیان کے ڈیجیٹل ترقی کے سفر میں ایک بڑا سنگ میل ہے۔ توقع ہے کہ یہ معاہدہ 2027 کے اوائل میں نافذ العمل ہو جائے گا۔
اس بار آسیان سربراہ اجلاس اور اس سے متعلقہ اجلاس 15 سے 17 نومبر تک منعقد ہوں گے۔ مارکوس نے کہا کہ آسیان کو عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور منظم ردعمل تیار کرنے کی غرض سے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری کرنی چاہیے۔ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی اور برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا نے اعزازی مہمانوں کی حیثیت سے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
آسیان سربراہ اجلاس عام طور پر سال میں 2 مرتبہ منعقد ہوتا ہے، اس کا اہتمام ایک بار سال کی پہلی ششماہی اور دوسری بار دوسری ششماہی میں کیا جا تا ہے۔
1967 میں قائم ہونے والی اس تنظیم میں برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ، ویتنام اور مشرقی تیمور شامل ہیں۔ مشرقی تیمور اکتوبر 2025 میں ملائیشیا میں منعقدہ 47ویں آسیان سربراہ اجلاس کے موقع پر تنظیم کا رکن بنا تھا۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت آصف علی زرداری کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس، وژن 2035 کی منظوری متوقع
مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 4 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی
امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار
بحرین پر ایرانی ڈرون حملوں کی کوششیں تیز، خطے میں بڑے فوجی تصادم کا خدشہ بڑھ گیا
روسی فضائی دفاع نے 24 گھنٹوں میں یوکرین کے 1065 ڈرون مار گرائے
ہم حالت جنگ میں ہیں، دشمن ملک میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی صدر
نئے صوبوں پر اتفاق رائے کی کوششیں جاری، نئے سال میں نیا نظام آسکتا ہے، خواجہ آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر