چین اور تھائی لینڈ ایک خاندان کی طرح قریب ہیں، چینی وزیراعظم

بینکاک (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین اور تھائی لینڈ ایک خاندان کی طرح قریب ہیں، یہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کا ایک منفرد فائدہ ہے، جس کا اظہار مختلف شعبوں میں عملی کامیابیوں سے ہوتا ہے۔
لی چھیانگ نے یہ بات بینکاک میں تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن سے ملاقات کے دوران کہی۔
چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے بادشاہ کو پُرخلوص سلام پیش کرتے ہوئے لی نے کہا کہ گزشتہ سال بادشاہ کے دورہ چین کے دوران شی جن پھنگ نے ان سے بات چیت کی تھی اور دونوں فریقوں نے چین اور تھائی لینڈ کے درمیان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے اہم اتفاق رائے کیا تھا۔
لی نے کہا کہ چین اس بات کو سراہتا ہے کہ تھائی شاہی خاندان نے طویل عرصے سے چین اور تھائی لینڈ کی دوستی کو بہت اہمیت دی ہے اور اس کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال میں مختلف مشکلات کے باوجود چین اور تھائی لینڈ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مسلسل اضافہ خاص طور پر قابلِ ستائش ہے۔
لی نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں تھائی لینڈ کے ساتھ مل کر قریبی روابط برقرار رکھنے، سرمایہ کاری، تکنیکی جدت، نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے، عوامی سطح پر تبادلوں کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کی اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح و بہبود میں مزید اضافہ ہو۔
تھائی لینڈ کے بادشاہ نے لی سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کو ان کی جانب سے مخلصانہ سلام اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔
گزشتہ سال اپنے دورہ چین کو یاد کرتے ہوئے بادشاہ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے ساتھ ان کی کامیاب ملاقات نتیجہ خیز رہی اور اس کی یادیں اب بھی ان کے ذہن میں تازہ ہیں۔
بادشاہ نے کہا کہ لی کے سرکاری دورہ تھائی لینڈ سے تھائی لینڈ اور چین کے درمیان روایتی دوستی مزید مستحکم ہوگی اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے میں مدد ملے گی۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت آصف علی زرداری کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس، وژن 2035 کی منظوری متوقع
مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 4 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی
امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار
بحرین پر ایرانی ڈرون حملوں کی کوششیں تیز، خطے میں بڑے فوجی تصادم کا خدشہ بڑھ گیا
روسی فضائی دفاع نے 24 گھنٹوں میں یوکرین کے 1065 ڈرون مار گرائے
ہم حالت جنگ میں ہیں، دشمن ملک میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی صدر
نئے صوبوں پر اتفاق رائے کی کوششیں جاری، نئے سال میں نیا نظام آسکتا ہے، خواجہ آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر