خیبر پختونخوا میں سونے کی کان کنی بند کرنیکا فیصلہ ، تمام لیز منسوخ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں سونے کی کا ن کنی کی تمام لیز منسوخ کرتے ہوئے غیر قانونی کان کنی، سمگلنگ اور ٹیرر کرائم نیکسز کا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے ماہانہ تقریباً 90 کلوگرام سونا غیر قانونی طور پر نکالا جا رہا ہے جس کی مالیت تقریبا 4ً ارب 20 کروڑ روپے بنتی ہے۔ غیر قانونی کان کنی میں 2 ہزار سے زائد ایکسکیویٹرز استعمال ہو رہے ہیں جبکہ کوہاٹ اس سرگرمی کا نمایاں مرکز ہے، نکالے جانے والے سونے کا تقریبا 80ً فیصد حصہ افغانستان سمگل کیا جاتا ہے جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے مالیت کا سونا نکالے جانے کے باوجود اس کے مقابلے میں دس سالہ لیز محض 4 ارب 92 کروڑ روپے میں دینا قومی وسائل کی لوٹ مار اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ گورنر نے غیر قانونی کان کنی کے نیٹ ورک کی پشت پناہی کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماؤں آفتاب عالم، شہریار آفریدی، خرم ذیشان، ساجد اقبال اور احسان کے نام بھی لیے ۔ ان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد آفریدی ، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سیٹھ گوہر سیف اللہ، نسیم آفریدی اور عماد اعظم بھی اس معاملے میں شامل ہیں۔گورنر نے سابق وزیراعلیٰ ٰسہیل آفریدی کے بھائی نوید، سینیٹر خرم ذیشان کے قریبی رشتہ دار اظہر بخاری اور ان کے کوآرڈینیٹر نذیر آفریدی کے نام بھی نیٹ ورک سے منسلک افراد کے طور پر لیے۔



  تازہ ترین   
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی، جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر