ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)مغربی نائجر میں برکینا فاسو اور مالی کی سرحد کے قریب مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 38 شہری ہلاک ہوگئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ جمعرات کو شہر تیرا کے قریب ایک گاؤں پر کیا گیا، جس میں ابتدائی طور پر 37 افراد کی ہلاکت کی اطلاع تھی، تاہم ایک سابق مقامی عہدیدار نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک شخص کے دم توڑنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی۔



