ہزاروں کلو میٹر طویل سڑکیں نہیں بلکہ مواصلاتی تاریخ بن رہی:مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جہلم اور پنڈدادنخان کے عوام کیلئے تحفہ، 2021 ء سے شروع ہونے والی للہ جہلم روڈ کی تعمیر پانچ سال بعد مکمل ہو گئی۔وزیراعلیٰ مریم نے للہ جہلم روڈ پراجیکٹ کی تکمیل پر اظہار تشکرکیا اور سی این ڈبلیو کی ٹیم کو شاباش دی۔اس موقع پر وزیراعلٰی مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں نہیں بلکہ مواصلاتی تاریخ بن رہی ہے ،پنجاب میں پہلی مرتبہ 35 ہزار کلومیٹر طویل رابطہ سڑکوں کی تعمیرو توسیع اور بحالی ایک ریکارڈہے ۔ سڑکیں بننے سے نہ صرف عوام کو سہولت ہوتی ہے بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی بڑھتی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم پنڈدادنخان روڈ کی جلد تکمیل کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔ مریم نواز کو تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 128کلومیٹر طویل للہ جہلم روڈ پنڈدادنخان کو للہ انٹر چینج سے منسلک کرے گی، دورویہ للہ جہلم روڈ میں دوبائی پاس اور سڑکیں بنائی جارہی ہیں،یہ روڈ 13 ارب 53 کروڑ80 لاکھ روپے کی لاگت سے بن رہی ہے ۔ 20 سے 24 فٹ چوڑی سڑک کو 76 فٹ تک چوڑا کیا جارہا ہے ، روڈ کے اطراف میں مضبوطی اور ٹریفک کی روانی کیلئے پختہ کنارے بنائے جائیں گے ۔ للہ جہلم روڈ پراجیکٹ میں 4.2کلومیٹر طویل جلالپور بائی پاس اور 3.98کلومیٹر طویل پنڈدادنخان بائی پاس بھی شامل کی گئی ہے ۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ کے علاقے کرم میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اظہارِ تشکرکیا ہے ،اپنے بیان میں انہوں نے سکیورٹی فورسز کو دوران آپریشن 31 دہشت گرد ہلاک کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے ۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب نے سپیڈو بس میں کنڈکٹر کی جانب سے خاتون کو دھکے دینے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی فیصل کامران کوفوری کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ خاتون کو دھکا دینے والے ملازم کو نوکری سے فارغ کرنا کافی نہیں،مذکورہ کنڈکٹر کو پکڑ کر متاثرہ خاتون کے گھر لے جایا جائے اور اس سے سب کے سامنے معافی منگوائی جائے ،ٹرانسپورٹ کمپنی کے ملازمین کو عوام کو دھکے دینے کیلئے نہیں رکھا گیا ۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے مذکورہ بس کنڈکٹر کی معافی مانگنے کی ویڈیو بھی ’’ایکس‘‘پر شیئر کردی ،ویڈیو میں کنڈکٹر علی رضوان نے کان پکڑ کر معافی مانگی اور کہا کہ میں نے جس طرح کا سلوک اس خاتون سے کیا وہ انتہائی غلط ہے ، میں اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہوں اور پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں ، میں توبہ کرتا ہوں اور آئندہ کبھی کسی سے اس طرح کا سلوک نہیں کروں گا۔واضح رہے گزشتہ روز لاہور میں سپیڈو بس کنڈکٹر کی جانب سے خاتون کو دھکے دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔



  تازہ ترین   
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی، جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر