فریال تالپور کا دورہ لاہور بدانتظامی، رابطوں کے فقدان کی نذر

 لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کا دورہ لاہور بدانتظامی، تنظیمی اختلافات اور رابطوں کے فقدان کے باعث تنازعات کا شکار ہوگیا۔ دورے کے دوران صوبائی و مقامی تنظیموں کے درمیان رابطوں کی کمی، پروگراموں کی ذمہ داریوں میں ابہام، کارکنوں کا احتجاج اور میڈیا سے ملاقاتوں میں مبینہ پسند و ناپسند کے معاملات سامنے آئے ۔ پارٹی دفتر میں ناشتے کے موقع پر غیر متعلقہ افراد کی آمد سے بدنظمی پیدا ہوئی اور سکیورٹی اہلکاروں کو انہیں باہر نکالنا پڑا ۔میڈیا رابطوں کے حوالے سے بھی اختلافات سامنے آئے ۔ سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اطلاع پنجاب کے میڈیا سیل کے بجائے کراچی سے جاری کی گئی، جبکہ صحافیوں اور ٹی وی اینکرز سے ملاقات میں مبینہ طور پر پسندیدہ افراد کو ترجیح دینے اور اہم میڈیا چینلز کے نمائندوں کو نظرانداز کرنے کی شکایات سامنے آئیں،ادھر کارکنوں نے صوبائی دفتر کے باہر پنجاب قیادت کے خلاف احتجاج کیا، جس کے بعد پیپلز پارٹی لاہور کے نائب صدر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، تاہم انتظامی بدنظمی، کارکنوں کے احتجاج ،میڈیا رابطوں سے متعلق شکایات نے پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیمی ہم آہنگی اور دورے کی تیاریوں پر سوالات کھڑے کر د ئیے ہیں۔



  تازہ ترین   
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی، جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر