قوم کے ایشوز پر سیاست ہو تو مسائل ختم ہو جائیں ، حافظ نعیم

کراچی (نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بنو قابل پروگرام کا دائرہ پورے ملک میں پھیل چکا ہے ، ہم آئندہ 2 سال میں 2 ملین نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دیں گے ، ان طلبا کو نہ صرف آئی ٹی ٹی کی تعلیم دیں گے بلکہ ان کیلئے روزگارکا بھی بندوبست کررہے ہیں ، نوجوانوں کو مایوس ہونے یا ملک چھوڑکر جانے کی ضرورت نہیں ، اپنی صلاحیتوں کو آئی ٹی کے شعبے میں استعمال کرتے ہوئے اپنی تقدیرکو بدل دیں ۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں بنو قابل پروگرام کے تحت ڈیجیٹل پاکستان مشاورتی سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں باصلاحیت ہیں ،پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے ، نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، پہلی بار جب ہم نے یہ پروگرام شروع کیا تو یقین نہیں تھا یہ پروگرام اتنا مقبول ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قوم کے ایشوزپر سیاست نہیں ہوتی ،اگر قوم کے ایشوز پر سیاست ہو تو مسائل ختم ہو جائیں ۔حافظ نعیم نے سیشن میں موجود اداروں کے سربراہان سے کہا کہ اگر وہ تعاون کریں تو ہم اس پروگرام کو بہت آگے لے جاسکتے ہیں ، نوجوانوں کو آئی ٹی سیکٹر میں آگے لائیں گے ، انہیں اسپانسر کریں گے توآئی ٹی ایکسپورٹ بڑھے گی اورملکی معیشت کو مستحکم ہو گی۔ اس موقع پرالخدمت کی جانب سے بینکنگ (فنانشل )ہیلتھ ،مینوفیکچرنگ ،آئی ٹی اور سروسز سیکٹر کے 10اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن کیے گئے ۔ معاہدے کے مطابق کمپنیاں بنو قابل کے طلبا کو جابز ،انٹرن شپ اورمنٹور شپ کے ساتھ پروگرام میں مستقل بنیادوں پر بہتری کے حوالے سے ایڈوائزی بورڈ کی سپورٹ فراہم کریں گی جبکہ الخدمت ان کمپنیز کو ضرورت کے مطابق ہنرمند طلبہ وطالبات فراہم کرے گی ۔ 



  تازہ ترین   
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی، جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر