نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارت نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے زیر اہتمام جمہوریت کانفرنس میں شرکت سے 115 غیر ملکی مقررین کو روک دیا۔
کانگریس رہنما ششی تھرور کے مطابق وزارت خارجہ سے منظوری ملنے کے باوجود ان مقررین کو داخلے سے روک دیا گیا یا ان کے ویزے منسوخ کردئیے گئے ۔ متاثرہ افراد میں ناروے کی صحافی ہیلے لنگ بھی شامل ہیں، جنہوں نے ماضی میں وزیراعظم نریندر مودی سے آزادی صحافت کے بارے میں سوالات کیے تھے ۔ حیدرآباد میں جمعہ سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں 70 سے زائد ممالک کے تقریباً ایک ہزار مندوبین شریک ہیں۔



