شمالی کوریا کے ہیکرز نے اے آئی سے 40کروڑ ڈالر چرا لئے

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سرکاری سرپرستی میں کام کرنے والے ہیکرز نے   شناخت کی چوری اور مصنوعی ذہانت (اے آئی)سے تیار کردہ جعلی ویڈیو کالز کے ذریعے گزشتہ 18 ماہ کے دوران 40 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق ہیکرز نے اس مقصد کیلئے ’’فیس سٹیلر‘‘نامی انتہائی مؤثر طریقہ استعمال کیا۔ایف بی آئی کے مطابق ہیکرز خود کو متاثرہ افراد کے جاننے والوں کے طور پر پیش کرکے انہیں ویڈیو کال میں شامل کرتے ہیں اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے اعتماد حاصل کرتے ہیں۔ بعدازاں جعلی تکنیکی خرابی کا بہانہ بناکر متاثرہ شخص کو ایسا لنک کھولنے پر آمادہ کرتے ہیں، جس کے ذریعے اس کے کمپیوٹر میں نقصان دہ سافٹ ویئر نصب ہوجاتا ہے ۔ادارے کا کہنا ہے کہ ہیکرز متاثرین کی رابطہ فہرستوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے مزید افراد کو نشانہ بناتے ہیں۔ ایف بی آئی نے اس کارروائی سے متعلق 900 سے زائد متاثرین کی ویب کیم ویڈیوز بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ ایف بی آئی کے مطابق شمالی کوریا کرپٹو کرنسی کی چوری سے حاصل ہونے والی رقم اپنے غیر قانونی ہتھیاروں کے پروگرام کیلئے استعمال کرتا ہے ، تاہم پیانگ یانگ ان الزامات کی تردید کرتا ہے ۔



  تازہ ترین   
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
ناکہ بندی سے ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی، جنگی جرائم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر