غزہ سٹی(نیشنل ٹائمز)غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور فضائی حملوں کے نتیجے میں خاتون اور 12 سالہ لڑکے سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے ۔
وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا مارا گیا، الزوایدہ کے قریب دو افراد فضائی حملوں کا نشانہ بنے ۔ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں بھی فائرنگ سے ایک خاتون شہید ہوئی۔ غزہ شہر کے مغرب میں ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا۔



