اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے مسلح افغان خارجی کو گرفتار کرلیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خارجی کی شناخت قاری وقاص عرف قدوس کے نام سے ہوئی ہے ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افغان خارجی نے دورانِ تفتیش خارجی کاظم گروپ میں شمولیت کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف کیا، اس کے قبضے سے ایک سب مشین گن، چار میگزین اور 88 گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔



