شیخوپورہ(نیشنل ٹائمز)شیخوپورہ کے علاقہ ماچھیکے میں آئل ٹینکر کو ویلڈ کرتے ہوئے خوفناک دھماکا ہوا جس سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔
دھماکا میں 18سالہ ویلڈر فیاض کریم اور 22سالہ آئل ٹینکر مالک شدیدزخمی ہوگئے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے، تھانہ صدر پولیس نے فیکٹری مالک میاں جواد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔



