لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہواجس میں سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی-وزیراعلیٰ مریم نواز نے اگلے تین سال تک مجموعی طورپر10لاکھ نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کا ہدف مقرر کر دیا-اجلاس میں پنجاب میں پہلا مارڈرنویڈ ورکنگ سنٹر آف ایکسی لینس قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا-ٹیکنیکل ٹریننگ،امتحانات کی ڈیجیٹلائزیشن، آن لائن رجسٹریشن پورٹل، ڈیجیٹل امتحانی پرچے اور کیو آر کوڈ بھی ہوگا-ڈیجیٹل ایگزامینیشن سسٹم سے دو لاکھ سے چھ لاکھ امیدوارامتحانات دے سکیں گے -اجلاس میں ایگریکلچر،ہیوی مشینری آپریٹر سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرانے کی منظوری دی گئی- الیکٹریکل،وہیکل اینڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیلئے سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے -پنجاب میں پہلی مرتبہ سی ایم لینگویج لرننگ پروگرام کے تحت 13 زبانوں کے کورسز کرائے جائیں گے -اجلاس میں پنجاب کی پہلی کلینگ اینڈ کلینر اکیڈمی قائم کرنے کی منظوری دی گئی- پی سی سی اے کے تحت کلینگ سپورٹ، ہیلتھ کیئر، ہاسپیلٹی ، ڈومیسٹک ہیلپ اور دیگر شعبوں میں ٹریننگ دی جائے گی-پنجاب کے ٹیکنیکل کالج سے تربیت یافتہ الیکٹریشن نے 48 ورلڈ سکل شنگھائی مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سکل ڈویلپمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں چار لاکھ نوجوانوں کی سکل ٹریننگ مکمل ہوگئی ،45 فیصد سے زائد نوجوان برسرروزگارہوگئے ، بیشتر نے تعلیم جاری رکھنے کو ترجیح دی۔ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینورشپ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ٹریننگ مکمل کرنے والے پونے دولاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار مل گیا۔ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینورشپ ڈیپارٹمنٹ سے ٹریننگ کرکے 38 ہزار سے زائد نوجوانوں نے بیرون ملک ملازمت حاصل کر لی ہے ۔مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 113333 طلبہ کی ٹریننگ مکمل ہو گئی،50 ہزار سے زائد فوری برسرروزگارہوگئے ۔ آئی ٹی سیکٹر میں 111607 نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل ہوگئی،49588 باعزت روزگار کمانے لگے ۔ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک کے تحت 23269 کی ٹریننگ مکمل ہوگئی،10 ہزار33 کو فوری روزگار مل گیا۔ کنسٹرکشن سیکٹر میں 27069 طلبہ کی ٹریننگ مکمل ہوگئی، 12026 برسرِ روزگار ہوگئے ، انرجی سیکٹر میں 35227 نوجوانوں نے ٹریننگ مکمل کر لی جبکہ15651نے روزگار حاصل کر لیا۔ 15319 طلبہ نے ہاسپیلٹی اینڈ ٹورازم ٹریننگ کر لی ہے ، 6807 فوری برسرِروزگار ہوگئے ۔ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد مجموعی طور پر 90029 مقامی انڈسٹری میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ 53509 سیلف ایمپلائمنٹ ،38557 بیرون ملک ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ، 39325 نے تعلیم جاری رکھنے کو ترجیح دی۔دیہات میں ا مپاورنگ ویمن بذریعہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے تحت 3000 خواتین گھر بیٹھے روزگار کمانے لگیں۔ 15065 اساتذہ اور سٹاف کو انڈسٹری، مینجمنٹ، تدریسی اور سکلز اپ گریڈیشن ٹریننگ دی گئی۔
220 کمپیوٹر لیبز، 100 انڈسٹریل سٹچنگ لیبز، 70 سولر لیبز،27 ہیلتھ کیئر لیبز، وی آر ویلڈنگ لیب اور الیکٹرک وہیکل لیب اپ گریڈ ہو گئیں ۔ ماہر پروگرام کے تحت لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور ملتان کے صنعتی کلسٹرز میں 25 ہزار نوجوانوں کی تربیت کا ہدف مقرر کر دیاگیا-گلوبل روزگار پروگرام کے تحت بی پی او سیکٹر میں 25 ہزار نوجوانوں کی تربیت کا ہدف دے دیا ہے -ایڈوانس ٹیک پروگرام کے تحت 7500 نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی میں انٹرنیشنل سرٹیفکیشن دی جائے گی-2.6 ارب روپے کے ہریالی پروگرام کے تحت زراعت اور گرین انوائرنمنٹ میں 20 ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی-پہچان اینڈ اُمید پروگرام کے تحت 2474 خواجہ سراؤں کی تربیت مکمل ہوگئی، اُمید کے تحت 10 ہزار خصوصی افراد کو تربیت دی جائے گی- ٹیوٹا کے 69 اداروں میں یورپی کوالیفیکیشن فریم ورک کے مطابق سالانہ 45700 نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان کے عوام کو ڈوگرہ راج سے ا ٓزادی اور پاکستان سے الحاق کی 79 ویں سالگرہ پر دِلی مبارکباد دی ، ا نہوں نے کہاکہ یکم نومبر 1947 گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن ہے۔



