ٹوکیو (نیشنل ٹائمز)جاپان میں پارکنسنز (رعشہ )کے مرض میں مبتلا ایک مریض کا اسٹیم سیل تھراپی کے ذریعے علاج کیا گیا ہے۔۔۔
جاپانی دوا ساز کمپنی نے اعلان کیا کہ ملک میں مشروط منظوری کے بعد یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا کامیاب تجربہ ہے ،سومیٹومو فارما کے طریقہ علاج میں لاکھوں اسٹیم سیلز مریض کے دماغ میں منتقل کئے جاتے ہیں، یہ ایسے خلیات ہیں جن میں جسم کے کسی بھی قسم کے خلیے میں تبدیل ہونے کی صلاحیت ہوتی ہے ،جاپانی حکام نے کامیاب کلینیکل ٹرائل کے بعد مارچ میں اس جدید طریقہ علاج کی منظوری دی تھی، پارکنسنز ایک دائمی اور بتدریج بڑھنے والا اعصابی مرض ہے جو جسم کے حرکتی نظام کو متاثر کرتا ہے ، اس کے نتیجے میں عموماً جسم میں رعشہ (کپکپی) اور حرکت کرنے میں دیگر مشکلات پیدا ہوتی ہیں، کلینیکل ٹرائل کے دوران 50 سے 69 سال کی عمر کے سات مریضوں کے دماغ کے دونوں اطراف پانچ یا 10 ملین خلیات منتقل کیے گئے ، دو سال تک ان مریضوں کی نگرانی کی گئی،چار مریضوں کی بیماری کی علامات میں بہتری دیکھی گئی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اگر آئندہ سات برس کے دوران اس علاج کی حفاظت اور افادیت کی تصدیق ہو گئی تو جاپان میں اسے مکمل منظوری دے دی جائے گی۔



