یورپی یونین کے تجارتی اقدامات برطانیہ کی آٹو بحالی کے لیے خطرہ ہیں، ایس ایم ایم ٹی

لندن (شِنہوا) سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز (ایس ایم ایم ٹی) نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین (ای یو) کے تجارتی اقدامات اگلے سال برطانوی گاڑیوں کی پیداوار میں متوقع بحالی کے لئے خطرہ ہیں۔
ایس ایم ایم ٹی نے کہا کہ صنعت کے ایک آزادانہ اندازے کے مطابق رواں سال گاڑیوں کی سالانہ پیداوار میں کمی آئے گی جس کے بعد 2027 میں یہ بڑھ کر 7 لاکھ 52 ہزار یونٹس تک پہنچ جائے گی کیونکہ نئے ماڈلز میں شامل زیادہ تر الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔
ایس ایم ایم ٹی نے اس صنعت کی مسابقت کے لئے تین بڑے خطرات کی نشاندہی کی جن میں سے دو برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات سے متعلق ہیں۔
تنظیم کے مطابق یورپی کمیشن کی ’’میڈ ان ای یو‘‘ تجاویز موجودہ شکل میں برطانوی ساختہ گاڑیوں کو ان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی یعنی یورپی یونین سے عملی طور پر باہر کر سکتی ہیں۔
ایس ایم ایم ٹی نے یہ خبردار بھی کیا کہ تجارتی تعاون کے معاہدے کے تحت 2027 میں نافذ ہونے والے سخت رولز آف اوریجن کے نتیجے میں الیکٹرک گاڑیوں کی دوطرفہ تجارت پر سالانہ 1.4 ارب پاؤنڈ (تقریباً 1.9 ارب امریکی ڈالر) کے محصول عائد ہو سکتے ہیں۔
ایس ایم ایم ٹی کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ ستمبر میں برطانوی گاڑیوں کی کل پیداوار کا تین چوتھائی سے زیادہ حصہ برآمد کیا گیا جس میں سے 57.5 فیصد برآمدات یورپی یونین کو کی گئیں۔
ایس ایم ایم ٹی کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے دونوں جانب گاڑیوں کی صنعت کو نقصان پہنچے گا، تنظیم نے آنے والی یورپی یونین-برطانیہ سربراہی کانفرنس کو عملی حل پر متفق ہونے اور 80 ارب یورو (تقریباً 90 ارب ڈالر) کے تجارتی تعلقات محفوظ بنانے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔



  تازہ ترین   
ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پر امید ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
سکیورٹی خدشات، سعودی عرب میں امریکی مشن نے نیا الرٹ جاری کر دیا
پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا
امریکا کی یوکرین کو اربوں ڈالر کے 500 پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری
وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم
پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان عدالتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی منظور، نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا: طارق فضل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر