مولانا پر خواجہ آصف کے الزامات کی تائید نہیں کر سکتا : رانا ثنااللہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور خواجہ آصف کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کی گئی گفتگو کشیدہ سیاسی ماحول کا نتیجہ ہے ۔ وہ مولانا فضل الرحمن پر خواجہ آصف کے الزامات کی تائید نہیں کر سکتے ۔ پروگرام ‘‘دنیا مہربخاری کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں بعض اوقات ماحول گرم ہونے پر حدود سے تجاوز ہو جاتا ہے ، تاہم سیاست دانوں میں اتنی لچک ہونی چاہیے کہ معاملات کو بعد میں بہتر انداز میں حل کیا جا سکے ۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی مسلم لیگ (ن) کی تلخیاں رہی ہیں، لیکن بعد میں معاملات بہتر انداز میں حل ہو گئے۔

پی ڈی ایم حکومت کے دوران مولانا فضل الرحمن کے ساتھ اچھی یادیں وابستہ ہیں۔ خواجہ آصف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان حالیہ تلخی کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خواجہ آصف کسی کی ہدایت پر بات نہیں کرتے بلکہ اپنے خیالات کا اظہار دبنگ انداز میں کرتے ہیں۔ اسمبلی میں ان کا بیان بھی کسی کے کہنے پر نہیں تھا۔ ان کے خیال میں بہتر ہوتا کہ مولانا فضل الرحمن کی تقریر کے فوراً بعد خواجہ آصف جواب دے دیتے ۔ محسن نقوی بھی مولانا فضل الرحمن کے بارے میں باتیں کرتے رہے ہیں اور موقع ملنے پر انہوں نے بھی جواب دیا۔ سیاست دانوں کے درمیان تلخی ہو جائے تو ان کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے ۔

سیاست دانوں کے درمیان ماضی میں بھی اختلافات ہوتے رہے ہیں جو بعد میں ختم ہو جاتے ہیں۔ ایسے معاملات پر ٹی وی ٹاک شوز میں غیر ضروری تبصرے نہیں ہونے چاہئیں۔ اگر کوئی اہم ترمیم لانا پڑی تو حکومت مولانا فضل الرحمن سے ضرور تعاون مانگے گی۔ جب ترمیم ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگی تو مولانا ساتھ دیں گے ۔ ان کے مطابق ترمیم منظور کرانے کے لیے حکومت کے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے ۔نورین نیازی کے تمام طبی ٹیسٹ معمول کے مطابق آئے ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہے ، نورین نیازی ملک میں انتشار پھیلانے کے خدشے کے باعث جیل میں ہیں۔ ان کے علاج اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت کے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پر امید ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
سکیورٹی خدشات، سعودی عرب میں امریکی مشن نے نیا الرٹ جاری کر دیا
پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا
امریکا کی یوکرین کو اربوں ڈالر کے 500 پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری
وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم
پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان عدالتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی منظور، نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا: طارق فضل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر