کاکیناڈا (نیشنل ٹائمز)بھارت کی جنوب مشرقی ساحلی ریاست آندھرا پردیش میں سمندری طوفان ارنب کے ٹکرانے سے 3 افراد ہلاک اور 31 مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہزاروں بے گھر ہیں ،
طوفان کے دوران 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں ،بارشوں سے کئی علاقے زیر آب آگئے ۔ حکام نے آندھرا پردیش میں 50 ہزار اور اڑیسہ میں 48 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی تھی۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔



