مالی وسائل کے استعمال کی نگرانی کانظام بنایاجائے :اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے حصولِ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) پروگرام کے فنڈز کی منصفانہ اور یکساں تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور ہدایت کی ہے کہ مالی وسائل کے بروقت استعمال کی نگرانی کے لئے مؤثر نظام وضع کیا جائے ،اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ترقیاتی منصوبوں کے نتائج قومی پائیدار ترقی کے اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہوں ،پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کے 52ویں اجلاس میں ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی مجموعی پیشرفت،فنڈز کے استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اور عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ شفافیت برقرار رکھی جائے ، اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور منصوبوں پر عملدرآمد تیز کیا جائے ،دریں اثنا یوم سیاہ جموں وکشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے لیے مسلسل جدوجہد اس بات کی یاد دہانی ہے کہ کسی قوم کی امنگوں کو جبر اور تشدد کے ذریعے نہیں دبایا جا سکتا،مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام دہائیوں سے بنیادی آزادیوں پر پابندیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں تاہم ان کا عزم اور استقامت برقرار ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے9 دہشت گرد ہلاک
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی، استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال
روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط
چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر