سندھ اسمبلی نے نئے صوبے پر فل سٹاپ لگا دیا، اب یہ موضوع بند کریں : بلاول بھٹو

 کراچی(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق سے 28 ویں ترمیم پرکسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں ہوئی ،انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل سٹاپ لگادیا ہے ،کراچی میں ہسپتال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کہا کہ اس پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف بار بار  سامنے آچکا ہے جبکہ صوبہ سندھ کا موقف بھی ساتویں آٹھویں بار صوبائی اسمبلی کے فورم سے ظاہر کیا گیا ہے تو سندھ اسمبلی کے بعد اب اس گفتگو پر ہمیں بھی ایک فل سٹاپ رکھنا چاہیے ، جہاں تک صوبہ سندھ کے سوال ہے ، یہاں کے عوام نے ، یہاں کے منتخب نمائندوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور یہاں کے عوام ہی اس صوبے کی قسمت طے کر سکتے ہیں، کوئی اور اِس صوبے کی یا اِس شہر کا قسمت طے نہیں کر سکتا تو میں سمجھتا ہوں کہ اب اس موضوع کو ہم بند کر دیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کا کام نہیں کہ لوگوں میں نفرت اور تقسیم پیدا کریں،کراچی سے تعلق رکھنے والے وفاقی کابینہ میں شامل لوگوں نے شہر میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، وفاقی حکومت کراچی میں دلچسپی نہیں لیتی، اُس کے نمائندے شہر میں نفرت پھیلانے میں لگے ہیں ،وفاقی حکومت کو کراچی پر توجہ دینی چاہیے ، شہر میں وفاقی اور صوبائی ادارے مل کر کام کریں تو عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے ،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کافرض ہے کہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرے ، ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے ، سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے معاشی بوجھ کو کم کرسکے ، بجلی کے بل اتنے بڑھ چکے ہیں کہ عوام کو ادائیگی میں مشکلات ہیں، سوچ رہا تھا کہ کاش ہم پورے لیاری کو شمسی توانائی پر منتقل کرسکتے ،سندھ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ لیاری کے عوام کو شمسی توانائی فراہم کرے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے9 دہشت گرد ہلاک
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی، استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال
روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط
چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر