پمز آتشزدگی واقعہ، غفلت کے الزام میں 7افسران چارج شیٹ

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پمز میں بچوں کی اموات اور آتشزدگی کے واقعہ پر غفلت کے الزام میں 7افسران چارج شیٹ کردیئے گئے ،سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر سمیت سات افسران پر حفاظتی اقدامات، ہنگامی انتظامات اور فائر سیفٹی پروٹوکولز پر عمل درآمد میں ناکامی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔چارج شیٹ میں ہسپتال کے حفاظتی انتظامات، فائر سیفٹی ایکشن پروگرام، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے طریقہ کار اور مریضوں کے محفوظ انخلا سے متعلق مبینہ کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

جس کے مطابق سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر پر حفاظتی پروٹوکولز اور ضروری انتظامات نافذ کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا گیا ہے ،دستاویزات میں بتایا گیا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اپنے ماتحت افسران کے ذریعے مخصوص معیاری عملی طریقہ کار (ایس او پیز) اور حادثات سے نمٹنے کے لیے کمانڈ پروٹوکول مؤثر انداز میں نافذ کرنے میں ناکام رہے ۔علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف نے پمز میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود بچوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی ،گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف نے محفوظ فیصلہ سنایا۔



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
اسرائیل میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل تیز کرنے پر زور
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر