ٹرمپ نے ایران پر حملے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)ٹرمپ نے ایران پر حملے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی ،امریکی میڈیا کے مطابق دو امریکی حکام اور اسرائیلی سکیورٹی کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو ایران کے خلاف نئے حملے کرنے کے لیے مسلسل زور دے رہے ہیں، اسرائیل نے پچھلے پورے ہفتے امریکی حکام کے ساتھ لابنگ کی ، لیکن ٹرمپ اور دیگر سینئر امریکی حکام راضی نہیں ہوئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے حملوں کے لیے امریکا کے راضی نہ ہونے کی ایک وجہ اسرائیلی آرمی چیف کا سامنے آنے والا خدشہ تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران پر نیا حملہ اسرائیل کے انتخابات ملتوی کراسکتا ہے، تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس دعوے کو جعلی خبر قرار دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق 2 امریکی حکام نے بتایا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ حکم جاری کریں تو امریکی افواج 96 گھنٹوں کے اندر ایران پر حملے شروع کرسکتی ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قاہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر بڑے فوجی حملے اور ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر جوابی حملوں کے خطرے سے ہر قیمت پر بچنا ضروری ہے ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح ایران کے ساحلی شہر سیرک میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ 



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
اسرائیل میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل تیز کرنے پر زور
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر