یمن پر سعودی بمباری، میزائل لانچر، سرنگیں تباہ کرنیکا دعویٰ

ریاض،صنعا (نیشنل ٹائمز)سعودی فوجی اتحاد نے فضائی حملوں میں یمنی حوثیوں کے چار بیلسٹک میزائل لانچر، ایک میزائل ڈپو اور سرنگیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق کارروائی کا مقصد حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کے درمیان اسلحے اور رسد کی ترسیل روکنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائی دفاع نے ریاض کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا،ریاض اور ملک کے جنوبی علاقے میں تین ڈرونز بھی مار گرائے۔ حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے حملے کے دعوے کے بعد رات گئے ریاض میں ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

قبل ازیں حوثیوں نے ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا تھا۔حوثی فوجی ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ ہوائی اڈے کو بیلسٹک میزائل اور تیل کی تنصیبات کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے باعث سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر پروازیں گراؤنڈ کی گئیں۔ایوی ایشن اینالیٹکس فرم ‘سیریئم’ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 8 اکتوبر سے 25 اکتوبر کے درمیان ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شیڈول 4 ہزار 736 پروازوں میں سے تقریباً 86 فیصد یعنی 4 ہزار 71 پروازیں منسوخ کی گئیں۔



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
اسرائیل میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل تیز کرنے پر زور
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر