روزگار بڑھانے کیلئے مقامی انڈسٹری کا فروغ بے حد ضروری:مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وزیراعظم کے مشیر برائے انڈسٹری و پیداوار ہارون اختر کی سربراہی میں وفاقی اصلاحاتی کمیٹی نے گزشتہ روز ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر کاروباری آسانی کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی اصلاحاتی کمیٹی نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے  وزیراعلیٰ کے اقدامات کو سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے وفاق کو کاروباری آسانی کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹیکنیکل معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریلائزیشن ہی تیز ترین ترقی کا واحد راستہ ہے ، روزگار بڑھانے کیلئے مقامی انڈسٹری کا فروغ بے حد ضروری ہے ، پنجاب میں سکل ڈویلپمنٹ کو ایک ہی چھت تلے ری ویمپ کیا گیا ہے ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے اخلاص اور ایس آئی ایف سی کی کاوشوں پر پورا بھروسہ ہے ۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب ٹیکس نیٹ بڑھا کر نیا ٹیکس عائد کیے بغیر واجبات کی وصولی کا ریکارڈ قائم کررہا ہے ، زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر بزنس مین کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں،پنجاب کی کلسٹر میپنگ مکمل کر لی گئی، کاٹیج انڈسٹری کا ہب بنائیں گے۔

، آسان کاروبار فنانس سکیم کے ذریعے نوجوانوں کو اپنا روزگار کی طرف مائل کررہے ہیں، پنجاب میں لائیوسٹاک کو فروغ دیکر میٹ ایکسپورٹ بڑھانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔اس موقع پر حکام نے پنجاب میں کاروباری آسانیوں کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ پنجاب میں آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 70 ارب روپے کے بلاسود لون فراہم کیے گئے ہیں،1 لاکھ12 ہزار بزنس کیلئے آسان کاروبار سکیم سے مالی معاونت کی گئی، پنجاب میں ای بزکے ذریعے سنگل ونڈو اور ون پورٹل سسٹم کامیابی سے ہمکنار ہوچکا ، 28 ڈیپارٹمنٹ کی 437 سروسز ای بز کے ذریعے مہیا کی جارہی ہیں۔ای بز کے ذریعے 210031 ایپلی کیشن پر کارروائی کی جارہی ہے ، مریم کی دستککے ذریعے عوام کو 45 لاکھ ڈیجیٹل سروسز فراہم کی جا چکی ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر ہارون اخترنے کہا کہ پنجاب میں انڈسٹری اور بزنس کے فروغ کیلئے متاثر کن اقدامات کیے گئے ہیں،کاروبار ی آسانی اور انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہم جو سفارشات لیکر آئے ہیں پنجاب پہلے ہی یہ اقدامات کرچکا ۔ پنجاب کے ہر پراجیکٹ میں مریم نواز اور ان کی ٹیم کی محنت کی جھلک نظر آتی ہے ۔ 

دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہاولپور میں ہوٹل معائنے کے دوران شہری کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر سب انسپکٹر کے خلاف فوری فوجداری اور محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ۔سب انسپکٹر اویس ارشد کے خلاف مقدمہ درج،گرفتار ی کے بعد معطل کر دیا گیا ،اختیارات کے ناجائز استعمال کی روک تھام اور شہریوں کی عزت، وقار اور حقوق کے تحفظ کیلئے سخت احتساب یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ خاموشی کی بھی زبان ہوتی ہے اور زبان کو حرکت دیئے بغیر بھی بات چیت ہو سکتی ہے ، بظاہر سمندر کی طرح پرسکون لیکن اندر تلاطم برپا رہتا تھا،کسی سرکاری اہلکار کو اختیارات کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، ایسے واقعات پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور سابق آرمی چیف جنرل(ر)عبد الوحید کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغامات میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ 



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
اسرائیل میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل تیز کرنے پر زور
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر