یونان میں چینی برانڈز کی بڑھتی ہوئی موجودگی آٹو ایتھینا 2026 میں نما یاں رہی

ایتھنز(شِنہوا) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہفتہ کے روز شروع ہونے والی بین الاقوامی آٹو نمائش آٹو ایتھینا 2026 میں چینی کار برانڈز کی بڑھتی ہوئی موجودگی نمایاں رہی۔
ایتھنز کی میٹروپولیٹن ایکسپو میں 3 سے 11 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس آٹو نمائش میں 52 برانڈز شریک ہیں، جو نمائش کی تاریخ میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ نمائش میں ایک درجن سے زائد چینی برانڈز بھی شامل ہیں۔
کار ڈیلرز اور نمائش کے شرکا کے مطابق چینی گاڑیاں اپنی مسابقتی قیمتوں اور جدید تکنیکی خصوصیات کے باعث یونان میں توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
بے وائی ڈی کے اسٹال کا دورہ کرنے والے تھامس کورس نے کہا کہ گاڑیوں کا اعلیٰ معیار، مسابقتی قیمتیں اور برقی گاڑیوں (ای وی) کے لیے حکومتی سبسڈیز انہیں چینی برانڈز کا مزید جائزہ لینے کی جانب متوجہ کر رہی ہیں۔
چیری کے اسٹال پر آنے والے نیکوس ایوانو نے کہا کہ ان کے لیے ڈرائیونگ کا تجربہ اہم ہے۔ ان کے مطابق چینی گاڑیاں قابل اعتماد کارکردگی، اچھی ڈرائیونگ خصوصیات اور مسابقتی قیمتیں پیش کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا، “یہ بہت اچھی گاڑیاں ہیں۔ ان کی موڑ کاٹنے کی صلاحیت اچھی ہے، بریک اچھے ہیں، سواری آرام دہ ہے، ان میں جدید ٹیکنالوجی موجود ہے اور قیمتیں بھی حیرت انگیز طور پر مناسب ہیں۔”
یونان کی مارکیٹ میں حالیہ برسوں میں داخل ہونے والے چینی کار ساز اداروں کی بڑھتی ہوئی موجودگی اعداد و شمار سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔
ایسوسی ایشن آف موٹر وہیکل امپورٹرز-ریپریزنٹیٹوز (اے ایم وی آئی آر) کے اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے پہلے 8 ماہ کے دوران یونان میں نئی مسافر گاڑیوں کی رجسٹریشن میں چینی برانڈز کا حصہ تقریباً 10 فیصد رہا۔
یونانی کار ڈیلر سفاکیاناکس گروپ میں بی وائی ڈی کے تعلقات عامہ کے مینیجر یانیس کاکورس نے شِنہوا کو بتایا کہ مارچ 2024 میں یونانی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد سے بی وائی ڈی نے یونان میں 6 ہزار سے زائد برقی اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیاں رجسٹر کرائی ہیں، جبکہ 2026 کے پہلے 8ماہ میں ان کی رجسٹریشن گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 47 فیصد بڑھ گئی۔
چیری کے اسٹال پر یونانی ڈیلر کمپنی اسپانوس ایس اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جارج اسپانوس نے بتایا کہ ستمبر میں چیری کی پرچون فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا، جس میں ٹِگو 4 ہائبرڈ اس کے نمایاں ماڈلز میں شامل رہی۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر