چینی صدر کی فصل کٹائی کے تہوار سے قبل کسانوں اور زرعی و دیہی شعبوں سے وابستہ افراد کو مبارکباد

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے نویں چائنیز ہارویسٹ فیسٹیول کے موقع پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے کسانوں اور زراعت اور دیہی شعبوں سے وابستہ افراد کو تہوار کی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔
شی جن پھنگ، جو چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے اس بات پر زور دیا کہ دیہی علاقوں کی ہمہ گیر ترقی اور احیا کو آگے بڑھانے کے لئے ٹھوس کوششیں کی جائیں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسان زیادہ خوشحال اور بہتر زندگی گزاریں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اس سال چین کی گرمیوں کی غلے کی پیداوار نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور ابتدائی چاول کی پیداوار مستحکم رہی ہے، جبکہ موسم خزاں کی شاندار فصل بھی قریب ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سطح پر پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ زراعت کو مضبوط بنانے، کسانوں کو فائدہ پہنچانے اور دیہی علاقوں کو مالا مال کرنے کے لئے بنائی گئی پالیسیاں بہتر نتائج دیں اور زراعت کی مجموعی پیداواری صلاحیت، معیار اور کارکردگی کو بڑھائیں۔
شی نے کہا کہ دیہی مکینوں کی آمدنی بڑھانے کے ذرائع کو وسعت دینے اور مقامی حالات کی بنیاد پر رہنے اور کام کرنے کے لئے ایک خوبصورت اور پرسکون دیہی ماحول تشکیل دینے کی کوششیں کی جانی چاہیے۔
چینی کسانوں کا کٹائی کا تہوار ملک کے کسانوں کے لئے خاص طور پر تخلیق کیا گیا پہلا قومی تہوار ہے۔ اس سال یہ تہوار بدھ کے روز آرہا ہے۔



  تازہ ترین   
عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی
سندھ حکومت کا تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ
ایران کی زمینی تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کیلئے امریکی ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم
جنوبی وزیرستان میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا اہلکار شہید
امریکی فوج کا ایران کی بحری ناکہ بندی کا دائرہ بحیرہ کیسپین تک بڑھانے کا منصوبہ
صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکا کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا، ٹرمپ
پاکستان کی حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، یکجہتی کا اظہار
سینٹ کام کی ایرانی جوہری پروگرام کی معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر