اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے ہوگئے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 15 ستمبر کے لیے ہیں۔



