مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار

نیویارک(نیشنل ٹائمز) پاکستان کے سینئر ترین سفارتکار عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ صورتحال منفی سمت کی جانب جا رہی ہے، ہمیں اس کا ادراک ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا۔

نیویارک میں عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تنازع کے خاتمے میں کردار ادا کررہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ تنازع کا پرامن اوربین الاقوامی، یو این قوانین کے تحت حل نکلے۔

انہوں نے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیز فائر ہو، کشیدگی کم ہو اور لوگوں کو مذاکرات کی میز پر لائیں، سکیورٹی کونسل کا چارٹر تنازعات کو جنگ نہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہے۔

 عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدے میں تینوں ممالک شامل ہیں، مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ صورتحال منفی سمت کی جانب جارہی ہے، ہمیں اس کا ادراک ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد خطے میں امن و استحکام ہے، ایران امریکا تنازع کو دنیا دیکھ رہی تھی کہ کیا ہوگا، ایران امریکا تنازع میں جن ممالک نے کردار ادا کیا اس میں پاکستان سرفہرست ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ فلسطین، کشمیر کے تنازعات کو سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہے، یہ کہنا درست نہیں کہ اقوام متحدہ امن میں کردار ادا نہیں کر رہا۔



  تازہ ترین   
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت پی ٹی آئی کے 24 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
سٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر