چین کا صنعتی انٹرنیٹ سمارٹ طرز زندگی کو فروغ دینے کے لئے مصنوعی ذہانت کو اپنا رہا ہے

شین یانگ (شِنہوا) چائنہ موبائل کے نمائشی سٹال پر آنے والے شائقین نے 3 ڈی چشمے پہن کر سکرین پر شہر کے مناظر اور عجائب گھر میں رکھے نوادرات کو بالکل اصلی اور ابھرتے ہوئے دیکھا۔چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں منگل سے جمعرات تک منعقدہ عالمی صنعتی انٹرنیٹ کانفرنس 2026 کے موقع پر چائنہ موبائل لیاؤننگ کے پروجیکٹ منیجر وانگ ہائی مو نے بتایا کہ ہمارے تیز رفتار کمپیوٹنگ نیٹ ورک اور اے آئی رینڈرنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے صارف گھر بیٹھے 3 ڈی مناظر سے بھرپور لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔سمارٹ تبدیلی، ڈیجیٹل اپ گریڈ اور مصنوعی ذہانت سے لیس صنعتوں کے موضوع پر منعقدہ اس کانفرنس میں نمائش کنندگان نے ایسی جدید پیش رفت کی نمائش کی جو صنعتی انٹرنیٹ کو مصنوعی ذہانت سے جوڑتی ہیں اور جدید طرز زندگی کی نئی مثالیں پیش کرتی ہیں۔صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم آئی آئی ٹی) کے نائب وزیر شئے یوآن شینگ نے اس تقریب میں کہا کہ خودکار پیداوار، پلیٹ فارم پر مبنی ڈیزائننگ اور ذاتی نوعیت کی حسب منشا تیاری جیسے نئے طریقہ کار بڑے پیمانے پر اپنائے گئے ہیں، جس سے ملک کی نئی صنعت کاری کو زبردست تقویت مل رہی ہے۔نمائش میں آنے والے شائقین نے ایسے مصنوعی ذہانت سے لیس چشمے پہن کر دیکھے جو بولی گئی انگریزی کا شیشوں پر چینی زبان کے ذیلی عنوانات میں ترجمہ دکھاتے ہیں اور صرف ایک نظر دیکھنے پر غیر ملکی متن کا ترجمہ کر دیتے ہیں۔ اسے تیار کرنے والی کمپنی آئی فلائی ٹیک کی ڈیمونسٹریشن منیجر ژانگ شن یان نے بتایا کہ یہ چشمے 122 زبانوں میں صوتی ترجمے، بصری ترجمے اور فوری ترجمے کی خصوصیات کا مجموعہ ہیں۔روزمرہ استعمال کے علاوہ اس آلے میں صنعتی ماحول جیسے کہ سرحد پار تکنیکی تبادلے، سامان کی جانچ پڑتال اور سپلائی چین میں ہم آہنگی کی صلاحیت بھی موجود ہے، جو انسان کو مرکز بنانے والے اور پہننے کے قابل آلات کی صورت میں صنعتی انٹرنیٹ کا ایک نیا پھیلاؤ ہے۔صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 2025 میں ملک کی بنیادی صنعتی انٹرنیٹ صنعت کا حجم 16 کھرب یوآن (تقریباً 236 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گیا تھا، جبکہ 26 ہزار صنعتی 5 جی نجی نیٹ ورکس فعال کئے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
وزیراعظم کا ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس
سہیل چوہدری کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا
سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے قابو، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر