چین کی ماحول دوست صنعتیں حل اور تعاون کے مواقع لا رہی ہیں

شیامن (شِنہوا) گزشتہ سال چلی کے شہر کوپیاپو پہنچنے والی 121 الیکٹرک بسوں نے اس شہر کو لاطینی امریکہ کا پہلا مکمل طور پر الیکٹرک پبلک بس سسٹم چلانے والا شہر بنا دیا۔
بسیں بنانے والے چینی ادارے ’کنگ لونگ‘ کی تیار کردہ اور چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن سے ہزاروں میل دور بھیجی گئی یہ بسیں اس بات کی بہترین مثال ہیں کہ کس طرح چینی کمپنیاں دنیا کو صاف ماحول کے حل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کو ماحول دوست توانائی کی طرف منتقل ہونے میں مدد کر رہی ہیں۔
شیامن کنگ لونگ یونائیٹڈ آٹوموٹو انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ کے چیف برانڈ آفیسر یو ڈین یاؤ نے کہا کہ اعلیٰ طاقت والی موٹروں سے لیس یہ بسیں پورے چلی میں عمودی ڈھلوانوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یو نے بتایا کہ کنگ لونگ 2007 میں چلی کی منڈی میں داخل ہوئی اور اب تک اس ملک میں 1,500 سے زائد بسیں فروخت کر چکی ہے۔ کمپنی مکمل الیکٹرک، ہائبرڈ اور ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مقامی حالات کے مطابق ڈھالتی ہے۔
کمپنی نے سعودی عرب میں ایک بیٹری تھرمل مینجمنٹ سسٹم تیار کیا ہے جو شدید درجہ حرارت اور گرد آلود حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یورپ میں اس نے توانائی کی کھپت کم کرنے اور سخت ماحولیاتی معیارات کے مطابق ڈیزائن کی گئی بسیں متعارف کرائی ہیں۔
کمپنی کے مطابق کنگ لونگ کی ماحول دوست گاڑیاں 150 سے زائد ممالک اور علاقوں میں فروخت کی جا چکی ہیں جن کی مجموعی فروخت ایک لاکھ 60 ہزار یونٹس سے بڑھ گئی ہے۔
کنگ لونگ بسوں کے علاوہ شیامن میں 26 ویں بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری و تجارت میں نمائش کنندگان مختلف قسم کی ماحول دوست ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں جن میں توانائی ذخیرہ کرنے کے سمارٹ نظام، پانی دوبارہ قابل استعمال بنانے کی ٹیکنالوجی اور نئے برقی نظام شامل ہیں۔
بیجنگ میں فن لینڈ کے سفارت خانے میں عوامی سفارت کاری اور مواصلات کی قونصلر جینا لائن نے کہا ہے کہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے اور چین کے پاس انتہائی جدید ماحول دوست حل موجود ہیں جس سے اس شعبے میں دوطرفہ تعاون ضروری ہو جاتا ہے۔ فن لینڈ اس سال اس میلے میں اعزازی مہمان ملک ہے۔
فن لینڈ کے معاشی امور کے وزیر ساکاری پوئسٹو کے مطابق 40 سے زائد اداروں اور کمپنیوں پر مشتمل فن لینڈ کا تجارتی و معاشی وفد بالخصوص گردشی معیشت، وسائل کے ثانوی استعمال، جدید پیداواری صلاحیت، صنعتوں کو ڈیجیٹل بنانے اور صحت عامہ جیسے شعبوں پر توجہ دے رہا ہے۔
پوئسٹو نے کہا کہ ہم اس دورے میں متعدد تجارتی تعاون کے معاہدے طے پانے کے منتظر ہیں۔
شیامن میونسپل بیورو آف کامرس کے مطابق اس میلے نے 129 ممالک اور علاقوں کے وفود کی توجہ حاصل کی جن میں سے 60 نے اپنے نمائشی علاقے قائم کئے۔ اس کی نمائش کی جگہ گزشتہ سال کی ایک لاکھ 20 ہزار مربع میٹر سے بڑھ کر 2 لاکھ مربع میٹر ہو گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار تجارت، سرمایہ کاری اور ترسیلی نظام کے تعاون میں ایک شراکت دار کے طور پر چین میں بڑھتی ہوئی بین الاقوامی دلچسپی کی واضح علامات پیش کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
وزیراعظم کا ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس
سہیل چوہدری کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا
سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے قابو، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر