14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی، ایئر پورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ

کراچی (نیشنل ٹائمز) کراچی ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافروں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عمرہ زائرین سمیت تمام بین الاقوامی مسافروں کے لیے روانگی سے قبل نادرا ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری کو واحد مجاز مرکز قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایئرلائنز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ عمرہ زائرین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کی باقاعدہ تصدیق یقینی بنائیں۔

ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافروں کو اپنی پرواز کے مقررہ وقت سے کم از کم 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنا ہوگا۔ بین الاقوامی روانگی کے موقع پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
وزیراعظم کا ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس
سہیل چوہدری کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا
سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے قابو، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر