گلائکوسٹنگ انجکشن کا مخصوص بیچ خطرناک قرار، استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پنجاب میں گلائکوسٹنگ انجکشن کے ایک مخصوص بیچ کی فروخت، ترسیل اور استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ اقدام بعض مریضوں میں انجکشن کے استعمال کے بعد دل کی دھڑکن غیر معمولی حد تک کم ہونے کی شکایات سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا۔پنجاب ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول کی جانب سے الرٹ نمبر 125/2026 جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت گلائکوسٹنگ 1 ملی لیٹر انجکشن کے بیچ نمبر BBG11 کو روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مذکورہ بیچ کی میعاد جنوری 2028 تک ہے۔حکام کے مطابق اس انجکشن میں Glycopyrrolate 0.5mg اور Neostigmine Methylsulfate 2.5mg شامل ہیں۔صوبے کے مختلف ہسپتالوں سے مذکورہ دوا کے استعمال کے بعد شکایات موصول ہوئیں، جن میں مریضوں کی دل کی دھڑکن خطرناک حد تک سست ہونے کے واقعات بھی شامل ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر پروونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ نے احتیاطی اقدام کے طور پر متاثرہ بیچ کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔متعلقہ ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیچ نمبر BBG11 کی سپلائی فوری طور پر روک دیں اور کوالٹی کنٹرول، شکایات اور فارماکوویجیلنس سے متعلق تمام ریکارڈ حکام کو فراہم کریں۔دوسری جانب ہسپتالوں، فارمیسیوں اور ڈسٹری بیوٹرز کو متاثرہ بیچ کو الگ رکھنے اور اس کا ریکارڈ متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کے حوالے کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔حکام نے مریضوں اور شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گلائکوسٹنگ انجکشن کے مذکورہ مخصوص بیچ کا استعمال نہ کریں اور اسے فوری طور پر روک دیں۔



  تازہ ترین   
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار
ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی
کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید
صدر زرداری کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر