اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وفاقی حکومت کے تحت سرکاری ملازمتوں پر بھرتیوں میں شفافیت، کارکردگی اور خالی اسامیوں پر تیز رفتار تقرریوں پر زور دیا۔ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وفاقی بھرتیوں سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت کے بھرتی نظام کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بھرتیوں کے عمل میں دستی کارروائی اور غیر ضروری مداخلت کم کرنے پر زور دیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ نیا بھرتی نظام وزیراعظم کے ڈیجیٹل گورننس اور میرٹ پر مبنی تقرریوں کے وژن سے ہم آہنگ ہوگا۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار سے جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے طاہر حسین اندرابی نے ملاقات کی ۔ انہوں نے طاہر اندرابی کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈار کی زیر صدار ت کمیٹی اجلاس، خالی اسامیوں پر جلد تقرری پر زور



