بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں بلوچستان کی سکیورٹی صورت حال، آپریشنل تیاریوں اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز اور کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی، اس موقع پر بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں، سماجی و اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، فرض شناسی اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مسلسل رابطہ ناگزیر ہے۔

آئی یس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے۔

سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مستحکم امن ایسا ماحول فراہم کرتا ہے جو پائیدار معاشی سرگرمیوں اور ترقی کے لیے سازگار ہے، جبکہ محفوظ اور مستحکم ماحول سے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں اور معاشی مواقع کو فروغ ملے گا۔

اُنہوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور افسران و جوانوں کی فرض شناسی اور عزم کو سراہا ۔

دوسری جانب  ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔ 



  تازہ ترین   
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر