واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر نئے حملے شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں، یہ حملے شاید کل ہی شروع کر دیں۔
امریکی صدر نے کہا تہران کو کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایران اب بھی معاہدہ کرکے مزید فوجی کارروائی سے بچ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کیا وہ پاسداری کرے گا؟ صحافی نے امریکی صدر سے سوال پوچھا کہ کیا ایران پر دوبارہ حملے کا فیصلہ ہو چکا ہے اس پر ٹرمپ نے ممکنہ حملے کے فیصلے سے متعلق جواب دینے پر گریز کرتے ہوئے کہا اگر فیصلہ کر چکا ہوں تو کیا میں آپ کو بتاؤں گا کہ حملہ کرنے جا رہا ہوں؟۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایران کو مستقل طور پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنا ہے، بی ٹو بمبار طیاروں سے کی جانے والی کارروائی دیر پا نتائج کیلئے کافی نہیں تھی، ممکن ہے ایران معاہدہ کرکے یا شاید مجھے یہ مکمل ختم کرنا پڑے۔



