خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا کے سابق سی آئی اے ڈائریکٹر اور ریٹائرڈ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے اعتراف کیا ہے کہ مشرقی خلیجی ریاستوں میں فعال امریکی فوجی اڈوں کو برقرار رکھنا اب پہلے کی طرح قابل عمل نہیں رہا۔

 گلوبل گیمبٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں افغانستان اور عراق میں اتحادی افواج کے کمانڈر رہنے والے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں موجود فوجی اڈے اور اہم انفراسٹرکچر اب ایک دوسرے کے خلاف دباؤ اور اثر و رسوخ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے دوران امریکی فضائی دفاعی صلاحیت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ممکنہ طور پر اپنے میزائل انٹرسیپٹرز کا تقریباً نصف استعمال کرچکا ہے اس لیے مستقبل میں مہنگے دفاعی نظاموں کے بجائے کم لاگت ڈرونز اور جدید جنگی حکمت عملی کی طرف توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو یوکرین کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے، جہاں مبینہ طور پر روزانہ ہزاروں کم قیمت ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں، یوکرینی فورسز نے روس کی آئل اسٹوریج، ریفائنریوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر ثابت کیا ہے کہ کم لاگت ڈرونز کے ذریعے بھی بڑے اور مہنگے فوجی و معاشی اہداف کو نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔

سابق سی آئی اے سربراہ نے کہا کہ ایک تقریباً 50 ہزار ڈالر مالیت کے ڈرون کو تباہ کرنے کے لیے انتہائی مہنگا میزائل انٹرسیپٹر استعمال کرنا معاشی اعتبار سے طویل عرصے تک قابلِ برداشت حکمت عملی نہیں ہوسکتی۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایران کی جانب سے جن امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا، ان میں اردن میں موجود میرین کور کی تنصیب، کنگ حسین بیس، پرنس حسن ایئر بیس اور الازرق ایئر بیس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کویت میں احمد الجابر ایئر بیس اور علی السالم ایئر بیس، بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ سے منسلک اثاثے اور شیخ عیسیٰ ایئر بیس بھی مبینہ طور پر حملوں کی زد میں رہے۔

متحدہ عرب امارات میں المنہاد اور الظفرہ ایئر بیس، قطر میں واقع العدید ایئر بیس اور عراق کے شہر اربیل میں امریکی تنصیبات اور گوداموں کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

العدید ایئر بیس کو مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کی سب سے بڑی فوجی تنصیبات میں شمار کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر