اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے دورے پر وزیراعلیٰ خیرپختونخوا سہیل آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شہیدوں کے شہرلاڑکانہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں آخرکار برداشت، احترام اورمل جل کررہنے کی سیاست کی طرف واپس آنا ہوگا، کیونکہ یہی کسی بھی جمہوریت کی بنیاد ہیں۔۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی چیئرمین پیپلزپارٹی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ شکریہ بلاول صاحب، جمہوریت کا یہی حُسن ہے کہ سیاست اوراظہار رائے کی آزادی ہو، عدلیہ آزاد ہو، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ خود مختار ہو، صحافت آزاد ہو، عوامی مینڈیٹ کے برعکس چور دروازوں کا استعمال بند کرنا ہوگا، ا نشاء اللّٰہ اب میرپور خاص اور پھر عمرکوٹ میں پورے پاکستان کو بانی پی ٹی آئی کےدیوانے نظرآئیں گے، کل حیدرآباد اور کراچی میں بھی عوامی سمندرہوگا۔



