ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے، امریکا ایران کا سیاسی نظام بدلنے اور ملک کو تقسیم کرنے میں ناکام رہا۔

ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن نے اپنے اہداف 13 حصوں میں تقسیم کیے لیکن کوئی مقصد حاصل نہ کر سکا، خطے میں امریکی فوجی موجودگی امن کی ضمانت نہ بن سکی بلکہ امریکی فوجی اڈے سکیورٹی کے بجائے عدم تحفظ کا سبب بن گئے۔

حسین محبی کا کہنا تھا کہ جنگ نے امریکی انٹیلی جنس کی برتری کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے، امریکی انٹیلی جنس مراکز اور فوجی اڈوں کی کمزوریاں بے نقاب ہوئیں، امریکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے اور فضائی دفاعی نظام تباہ ہونے سے امریکی برتری متاثر ہوئی۔

ترجمان پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ ایران جنگ سے امریکا کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا جبکہ میناب سکول کو نشانہ بنانے سے امریکا کی ساکھ مزید متاثر ہوئی۔



  تازہ ترین   
بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل
اسحاق ڈار کی آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن پر زور
گوادر میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، خاتون سمیت 10 دہشت گرد جہنم واصل
فورسز کے ساتھ کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی: رانا ثنا اللہ
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب
کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
لاہور: مزنگ میں موٹر سائیکل سوار شخص کا سکوٹی چلانے والی لڑکی پر بدترین تشدد
گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر