لندن (نیشنل ٹائمز)بر طانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سال بعد امریکا سے برطانیہ واپس پہنچ گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اپنے بچوں آرچی اور للی بیٹ کے ہمراہ برطانیہ واپس پہنچ گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شہزادہ ہیری، میگھن اور ان کے بچے نجی پرواز کے ذریعے امریکی ریاست کیلیفورنیا سے برمنگھم ائیرپورٹ پر اترے۔شہزادہ ہیری اور میگھن شاہی خاندان کی سرکاری ذمہ داریاں دوبارہ انجام نہیں دیں گے بلکہ غیر سرکاری حیثیت میں برطانیہ میں رہائش اختیار کریں گے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ جوڑا لندن کے باہر کوٹس وولڈز کے علاقے میں ایک نجی رہائش گاہ کو اپنا مرکز بنائے گا۔ دونوں بچوں کا اسکول میں داخلہ بھی کرایا جا چکا ہے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز اگلے ہفتے متوقع ہے۔یاد رہے کہ شاہی گھرانے سے شدید اختلافات کی خبریں منظرعام پرآنے کے بعد شہزادہ ہیری اپنی بیوی میگھن مارکل کےساتھ 6 برس پہلے برطانیہ سے امریکا منتقل ہوگئے تھے ۔نوبت یہ تھی کہ ہیری نے والد چارلس، سوتیلی والدہ کمیلا اورولی عہد بھائی شہزادہ ولیم کو بھی برطانیہ چھوڑنے کے ارادے سے لاعلم رکھا تھا۔امریکا پہنچ کر شہزادہ نے اپنی کتاب، انٹرویو اور ایک شو میں بھی شاہی گھرانے پر طنز کیے تھے۔اس وقت کی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے بیان جاری کرکے واضح کیا تھا کہ جوڑا عوامی خدمات انجام نہیں دے سکے گا اور آدھا ادھر آدھا ادھر والا معاملہ نہیں چلےگا۔ساتھ ہی شہزادہ ہیری کو اعزازی فوجی ٹائٹل سے بھی محروم کردیا گیا تھا۔یہ واضح نہیں ہوا کہ شہزادہ ہیری کو آخر کیا چیز واپس وطن لائی ہےاوراس میں کس نے کردار ادا کیا۔
بر طانوی شہزادہ ہیری فیملی سمیت 6 سال بعد امریکا سے برطانیہ واپس پہنچ گئے



