ڈی پی پی حکام کی زیڈ ایکس موٹو پر پابندی عوامی مطالبات نظر انداز کرنے اور خود فریبی پر اصرار کی عکاس

بیجنگ (شِنہوا) تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی انتظامیہ نے چینی مین لینڈ کے معروف موٹر سائیکل ساز ادارے زیڈ ایکس موٹو کو جزیرے میں اپنا شوروم کھولنے کی اجازت دینے کی تجویز مسترد کر دی ہے، یوں اس نے مقامی موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے اس برانڈ کو متعارف کرانے کے پرجوش مطالبات کو نظر انداز کر دیا ہے۔
ڈی پی پی حکام نے قانونی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مین لینڈ میں تیار ہونےوالی موٹر سائیکلیں تائیوان درآمد کرنے پر پابندی ہے اور متنبہ کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تاہم یہ موقف آبنائے تائیوان کے دونوں جانب تبادلوں اور تعاون بڑھانے کے عمومی رجحان کے بالکل برعکس دکھائی دیتا ہے۔
چھونگ چھنگ میں 2024 میں قائم ہونے والی کمپنی ’زیڈ ایکس موٹو‘ نے تائیوان میں خاصی توجہ حاصل کی ہے جس کی بڑی وجہ اس کی 820آر آر-آر ایس ریسنگ بائیک کا شاندار ریکارڈ ہے۔ اس ماڈل نے رواں سال سپر بائیک ورلڈ چیمپئن شپ میں متعدد بار پہلی پوزیشن حاصل کی جو ایسے مقابلوں میں کسی بھی چینی موٹر سائیکل تیار کرنے والی کمپنی کے لئے ایک تاریخی کارنامہ اور برانڈ کے معیار و کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔
تائیوان بھر میں موٹر سائیکل کے شوقین افراد اور نامور میڈیا مبصرین نے اس برانڈ کی بھرپور ستائش کی اور اس کی موٹر سائیکلوں کو مقامی مارکیٹ میں لانے کی پرزور حمایت کی ہے جہاں ہر 100 باشندوں میں موٹر سائیکل کی ملکیت کی شرح تقریباً 62 ہے۔ اس کے باوجود ڈی پی پی حکام نے ان آوازوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا اور جزیرے پر مین لینڈ کے موٹر سائیکل برانڈز کی فروخت اور سرمایہ کاری پر پابندی برقرار رکھی ہے۔
یہ انکار صریحاً امتیازی سلوک اور دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔ ایک طرف جزیرے پر جاپان اور یورپ کے موٹر سائیکل برانڈز آسانی سے دستیاب ہیں، وہیں ڈی پی پی حکام آزاد منڈی کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی مین لینڈ کے مناسب قیمت اور اعلیٰ معیار والے متبادل موٹر سائیکل ماڈلز کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں
ایرانی حملوں سے 2 ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون
امریکی صدر نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا
فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
امریکا کے مسلسل دسویں رات حملے، ایران کی کویت اور بحرین میں جوابی کارروائی
امریکا کے ساتھ مکمل جنگ کی حالت میں ہیں، ہمیں حقیقت پسند ہونا ہوگا: ایرانی صدر
عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں نے حصص بازاروں کو ہلا کر رکھ دیا
پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر