قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا دانشمندانہ اور قومی اتحاد کو فروغ دینے والا پیغام قومی مفادات کے تحفظ اور ایران کی عزت و وقار کیلئے سب سے اہم سرمایہ ہے۔

صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ تاریخی مرحلے پر قومی اتحاد کے تقاضوں پر عمل کرنا اور اختلافات و تقسیم سے گریز کرنا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ایران کے مفادات کے تحفظ اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہے۔

خیال رہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی بار بار خلاف ورزی کی، جس سے ثابت ہو گیا کہ امریکی صدر کے دستخط کی کوئی حیثیت نہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی قوم نے شہید ایران کو الوداع کہہ کر نئی تاریخ رقم کر دی، جبکہ شہدا کی تقریبات میں عوام کی بے مثال شرکت قومی وحدت اور یکجہتی کا مظہر ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر