جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی تاریخی امنگوں کی یاد دلاتا ہے، پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور روحانی رشتے مضبوط ہیں۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا احترام ناگزیر ہے، جموں و کشمیر کا تنازع اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے، پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی حمایت پاکستان کی مستقل پالیسی ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلۂ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یومِ الحاقِ پاکستان ہر سال 19 جولائی کو اس تاریخی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 19 جولائی 1947 کو سری نگر میں منعقدہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ متفقہ قرارداد برصغیر کی تاریخ کے ایک فیصلہ کن مرحلے پر جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی اجتماعی سیاسی امنگوں کی آئینہ دار تھی، اس قرارداد میں ریاست کے پاکستان سے الحاق کی خواہش کا اظہار کیا گیا اور ڈوگرہ حکمرانوں پر زور دیا گیا کہ وہ عوام کی خواہشات کا احترام کریں، یہ قرارداد آج بھی جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی جدوجہد کا ایک اہم تاریخی سنگِ میل سمجھی جاتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان موجود ان مضبوط اور دیرینہ رشتوں کی بھی عکاسی ہے جو مشترکہ تاریخ، عقیدے، ثقافت، جغرافیے اور باہمی وابستگی پر استوار ہیں۔ سب سے بڑھ کر، یہ اس بنیادی اصول کو اجاگر کرتا ہے کہ کشمیری عوام کی آزادانہ طور پر ظاہر کردہ خواہشات اور امنگوں کا احترام کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق، جموں و کشمیر کے عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کی اصولی حمایت پر ثابت قدم ہے۔ جموں و کشمیر کا غیر حل شدہ تنازع آج بھی خطے کے امن و سلامتی پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اسی صورت ممکن ہے جب اس تنازع کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن طریقے سےحل کیا جائے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر