200 سے زائد یونٹس استعمال کرنے پر پروٹیکٹڈ اسٹیٹس ختم ہونے کی خبر بے بنیاد، کے الیکٹرک نے حقیقت واضح کر دی

کراچی (نیشنل ٹائمز) کے الیکٹرک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس دعوے کو غلط قرار دیا ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ اگر کوئی پروٹیکٹڈ صارف ایک ماہ میں 200 یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کر لے تو وہ ہمیشہ کے لیے پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے باہر ہو جائے گا۔

ادارے کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین سے متعلق پالیسی میں کوئی نئی تبدیلی نہیں کی گئی اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ معلومات حقائق کے منافی ہیں۔

ترجمان کے مطابق نان ٹی او یو (Non-TOU) رہائشی صارف اگر کسی ایک ماہ کے دوران 200 یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کرے تو اس کا پروٹیکٹڈ اسٹیٹس مستقل طور پر ختم نہیں ہوتا۔ اگر اس کے بعد وہ مسلسل چھ ماہ تک ہر ماہ 200 یا اس سے کم یونٹس استعمال کرے تو مقررہ قواعد کے تحت اس کا پروٹیکٹڈ اسٹیٹس دوبارہ بحال کیا جا سکتا ہے۔

کے الیکٹرک نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے بل، پروٹیکٹڈ کیٹیگری یا دیگر پالیسیوں سے متعلق کسی بھی اطلاع پر یقین کرنے سے پہلے ادارے کے سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق ضرور کریں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صارفین کی رہنمائی کے لیے تمام مستند معلومات کے الیکٹرک کے سرکاری پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں، اس لیے افواہوں یا غیر تصدیق شدہ اطلاعات کی بنیاد پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر