2026 کی پہلی ششماہی کے دوران چین میں رجسٹرڈ ہونے والی نئی گاڑیوں میں آدھی نئی توانائی والی گاڑیاں شامل

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران نئی رجسٹر ہونے والی تمام گاڑیوں میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کا حصہ 49.42 فیصد رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.45 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
چین کی وزارت عوامی تحفظ کے اعداد و شمارکے مطابق جنوری سے جون کے دوران وزارت کے ماتحت ٹریفک حکام نے 51 لاکھ 90 ہزار سے زائد این ای ویز، مجموعی طور پر ایک کروڑ 5 لاکھ 10 ہزار سے زائد گاڑیوں اور 51 لاکھ 10 ہزار موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کی۔
جون کے اختتام تک چین میں گاڑیوں کی مجموعی تعداد 47 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ گئی، جن میں 37 کروڑ 10 لاکھ موٹر گاڑیاں شامل ہیں۔ اسی عرصے میں ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کی تعداد 56 کروڑ 70 لاکھ رہی، جن میں سے 53 کروڑ 30 لاکھ موٹر گاڑیوں کے ڈرائیور ہیں۔
چین میں این ای ویز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 89 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی، جو ملک میں رجسٹرڈ تمام موٹر گاڑیوں کا 13.19 فیصد بنتی ہے، جبکہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں میں سے 68.77 فیصد مکمل طور پر برقی گاڑیاں ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر